22 اکتوبر 2026 - 07:19
ایران کے خلاف بھڑکائی گئی امریکی جنگ کی آگ یورپ کی سڑکوں پر

ایران کے خلاف ٹرمپ-نیتن یاہو کی جنگ نے یورپ کو شدید اقتصادی دباؤ سے دوچار کر دیا ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد یورپ میں گیس کی قیمت میں تقریباً 140 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 100 فیصد کا اضافہ ہؤا ہے۔ اسی مہنگائی نے یورپی عوام کی بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ایران کے خلاف ٹرمپ-نیتن یاہو کی جنگ نے یورپ کو شدید اقتصادی دباؤ سے دوچار کر دیا ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد یورپ میں گیس کی قیمت میں تقریباً 140 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 100 فیصد کا اضافہ ہؤا ہے۔ اسی مہنگائی نے یورپی عوام کی بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

یورپی رہنماؤں کو اب کھل کر اعتراف کرنا پڑا ہے کہ یہ بحران امریکہ کی جنگ کے نتیجے میں پیدا ہؤا۔

یورپی کمیشن کی سربراہ نے گیس کی 140 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 100 فیصد اضافے کا اعتراف کیا، جبکہ فرانس کے صدر میکرون نے کہا کہ "خلیج فارس کے واقعات" نے مہنگائی بڑھائی اور فرانس اس جنگ کا حصہ نہیں تھا مگر اسے اس جنگ کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔

ایران کے خلاف بھڑکائی گئی امریکی جنگ کی آگ یورپ کی سڑکوں پر

فرانس، اٹلی اور پرتگال میں مہنگائی اور رہائشی بحران کے خلاف مظاہرے ہوئے؛ فرانس میں طلبہ سے شروع ہونے والا احتجاج لاکھوں فرانسیسیوں کے مظاہروں پر منتج ہؤا۔

یورپی کمیشن کے مطابق اس جنگ نے یورپ کو تقریباً 100 ارب یورو کا نقصان پہنچایا، اور احتجاجیوں سے نمٹنے اور تباہ شدہ علاقوں کی بحالی کے اخراجات اس سے بھی زیادہ ہیں۔

خلاصہ یہ کہ یورپ ایک بار پھر امریکہ کی جنگ کا خمیازہ بھگت رہا ہے جبکہ امریکہ بحران کے لمحات میں اپنے اتحادیوں کا ساتھ چھوڑ دیتا ہے اور قابلِ اعتماد نہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تلخیص و ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha